• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔یہ دہشت گرد مسلح افواج اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق یہ دہشت گرد دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث تھے،ان کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا تھا۔

ان دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیاجن میں سے چھ دیگر دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعتوں سے تھا اوران تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، جان باچا، شرافت علی، سید اللہ، زار محمد، الف خان، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ اور محمد رحمان شامل جبکہ تمام دہشت گردوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

تازہ ترین