• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی اداروں کے ایندھن کی فروخت میں کرپشن، نیب سے رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے 2ارب 37کروڑ روپے کرپشن سے متعلق نیب سے پیش رفت رپورٹ 18 ستمبر تک طلب کرلی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو دفاعی اداروں کا ایندھن اوپن مارکیٹ میں فروخت کرکے 2 ارب 37 کروڑ روپے کرپشن سے متعلق ذیشان کریمی، مظاہر حسین اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے روبرو نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ڈرافٹ ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو ارسال کردیا ہے۔ ڈرافٹ ریفرنس کی منظوری کے بعد عدالت کو آگاہ کردیا جائیگا۔ عدالت نے پیش رفت رپورٹ 18 ستمبر کو طلب کرلی۔ نیب کے مطابق شیل کمپنی نے ملزمان کی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے تیل سپلائی کا معاہدہ کیا۔ تیل پاک آرمی، نیوی اور ائر فورس کو سپلائی کرنا تھا۔ ملزمان نے صرف تین فیصد تیل ایوی ایشن جبکہ 97 فیصد تیل اوپن مارکیٹ میں فروخت کردیا۔
تازہ ترین