• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر تعلیم تبدیلی کی بنیادی اساس ہے، محمد علی عزیز

کراچی( پ ر) تحریک انصاف کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی محمدعلی عزیز نے کہا ہے کہ تعلیم تبدیلی کی بنیادی اساس ہے ہم وفاقی حکومت میں رہتے ہوئے بامقصد تعلیم کے ذریعے عوام کے رویوں میںتبدیلی لائیں گی اور تبدیلی کی تحریک میں عوام صف اول کاکردار اداکرے گی۔ وہ نیو پورٹ انسٹیٹیوٹ آف کمیونی کیشنز اینڈ اکنامکس کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ محمد علی عزیز نے کہاکہ نیو پورٹ انسٹی ٹیوٹ میرے حلقہ انتخاب میں واقع ہے اور اس انسٹی ٹیوٹ کے معیار تعلیم میں بہتری اور دیگر مسائل کے حل کیلئے میں ہمہ وقت دستیاب ہوں گا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی حمید الظفراور سابق رکن قومی اسمبلی رضاعلی عابدی بھی موجود تھے۔ حمید الظفر اور رضا علی عابدی نے کہاکہ نیو پورٹ انسٹیٹیوٹ کاشمار اس سیکٹر کے سب سے پرانے انسٹی ٹیوشن میں ہوتا ہے۔

تازہ ترین