• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، روہنگیا پناہ گزینوں نے میانمار میں شہید ہونیوالے مسلمانوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا

ڈھاکہ ( رائٹرز ) بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہائش پذیر روہنگیا کےمسلمانوں نے میانمار میں فوجی آپریشن میں شہید ہونے والے اپنے مسلمان بھائیوں کا ریکارڈ مرتب کیا ہے ۔ اس فہرست میں شہید ہونے والے کا نام ، عمر ، والد کا نام ، میانمار کا رہائشی پتہ اور وہ کیسے مارے گئے تھے تمام تفصیلات درج ہیں ۔یہ تمام تفصیلات ان کے خاندان کے باقی افراد ، پڑوسیوں اور دیگر رشتے داروں سے حاصل کی گئیں ہیں ۔فہرست سازی کرنے والے ان روہنگیا کے مطابق750افراد کا اندراج کیا گیا ہے ، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہزار سے زائد روہنگیا شہیدہو چکے ہیں ۔ راکھائن کی ریاست میں ہونے والے اس کریک ڈائون کے نتیجے میں 7لاکھ سے زائد روہنگیا جان بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہو ئے ہیں ، انہوں نے اپنے پیچھے ہزاروں شہیدوں کو چھوڑ کر بنگلہ دیش ہجرت کی تھی ۔ایک بین الاقوامی تنظیم کے مطابق راکھائن میں حکومت کی ان کاروائیوں کے آ غاز کے پہلے ماہ میں ہی تقریبا6ہزار 700روہنگین مسلمان شہید ہو ئے تھے۔
تازہ ترین