• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹرول لائن،بھارتی فائرنگ سےبزرگ شہری شہید، پاکستان کا احتجاج،انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں)لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک بزرگ شہری شہید، ایک بچہ زخمی ہو گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر دانہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلا اشتعال فائرنگ سے 65 سالہ شہری ذوالفقار شہید ہوگیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں،پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، آن لائن کے مطابق بھارتی گولہ باری سے درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک 7 سال کا بچہ جعفرولد سفیر شدید زخمی ہو گیا،پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ضبط و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہے۔

تازہ ترین