• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فاسٹ اینڈ فیورس میں آنجہانی پال واکر کی واپسی کی تیاریاں

لاہور (ایجنسیاں) فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کا آنجہانی اسٹار پال واکر مرنے کے پانچ سال بعد بھی فلموں میں ان ایکشن نظر آئیں گے، سیریز کی اگلی فلموں میں اسپیشل ایفیکٹس کی مدد سے پال واکر کو شامل رکھنے کی تیاریاں ہونے لگیں۔ہولی وڈ میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورس میں پال واکر کی واپسی کی تیاریاں ہونے لگیں، پال واکر2013 میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے باعث انتقال کر گئے تھے لیکن اس وقت بننے والی سیریز کی ساتویں فلم میں ان کے بھائی کو پال واکر بنا کر پیش کیا گیا تھا۔ اب اسپیشل ایفیکٹس کی مدد سے پال واکر کوسیریز میں شامل رکھنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ سیریز کی اگلی فلم 2020 میں ریلیز ہو گی۔
تازہ ترین