• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس فٹبال:عامرکی ہیٹ ٹرک،کارساز ایف سی کامیاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کارساز ایف سی نے لیژر لیگس فٹ بال کے سیزن فور میں نبیل ایف سی کو 6-3 سے شکست دیدی۔ ورلڈ گروپ کے زیراہتمام لیژر لیگس کے سیزن فور کا کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر آغاز ہوگیا۔ ایونٹ میں 5 میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ کارساز ایف سی کو ٹیم آف دی ویک جبکہ انٹر یونائیٹڈ کے آدراک بہترین گول کیپر قرار پائے۔ کارساز ایف سی نے نبیل ایف سی کو 6-2کی واضح برتری کی شکست سے دوچار کیا۔ عامر نے ایونٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنائی۔ شہزاد، سبحان اور حسنین نے ایک ایک گول کیا۔ ناکام ٹیم کی جانب سے محفوظ نے دو گول کئے۔ جوگا بونیٹو کو انٹر یونائیٹڈ کیخلاف 3-1کی کامیابی ملی۔ فاتح ٹیم کیلئے محمد، اسد اور یحییٰ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ انٹریونائیٹڈ کیلئے واحد گول کاشان نے اسکور کیا۔ این فیگو ایف سی نے ٹارگیرین یونائیٹڈ کو 2-0سے مات دی۔ اور دونوں ہاف میں عبداﷲ اور شاہ میر کے زریعے ایک ایک گول کرکے 2-0کی فتح اپنے نام کی۔ عبدل ایف سی کو ریڈ ڈیولز اور عربین ایف سی کو بینڈٹس ایف سی کیخلاف 3،3پوائنٹس حاصل کیا۔
تازہ ترین