• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیرپور(بیورورپورٹ) ملز کالونی سے 65 سالہ شخص عطا محمد مری پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے بزرگ کے رشتہ دار عبد اللہ مری ،امتیاز حسین مری اور دیگر کے مطابق بزرگ عطا محمد مری 4 روز قبل ایک مقدمے کی سماعت پر مقامی عدالت گئے تھے جہاں سے واپسی پر ان کو اغوا کیا گیا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی اپنی ہی برادری کے افراد کے ساتھ پلاٹ پر تنازع چل رہا ہے جس پر مخالفین ان کو اغوا کر کے لے گئے ہیں عطا محمد مری کے قتل کا خطرہ ہے اس لئے سرکاری ذرائع استعمال کر کے عطا محمد کو بازیاب کرایا جائے۔
تازہ ترین