• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹجک پارٹنر کہنے والوں کے آگےسرنہیں جھکائیں گے، ترک صدر

انقرہ(آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہ وئے کہا ہےکہ خود کو ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر کہنے والوں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ دارالحکومت انقرہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ ترکی امریکہ سے خوفزدہ نہیں ہوگا، کچھ لوگ ہمیں معاشی سختیوں، پابندیوں اور کرنسی میں اتار چڑھا سے ڈرا رہے ہیں تاہم ہم ان کے فریب سے آگاہ ہیں اور ان کا مقابلہ کریں گے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسٹریٹیجک پارٹنر کہنے والے ہی ہمیں اسٹریٹجک ٹارگٹ بنا رہے ہیں لیکن ان کے آگے ہم سر نہیں جھکائیں گے، ہم انہیں بتا چکے ہیں کہ اس چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین