• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو لا تعداد مسائل کا سامنا ہے، چوہدری ریاض

کوونٹری( نامہ نگار) عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونا قوم کے لئے ایک نئی امید ہے پاکستان پچھلے 70سال سے لاتعداد مسائل وچیلنجز کا شکار ہے، پاکستان کو آگے لے کر جانا ہوگا، ان خیالات کااظہار کمیونٹی کے افراد نے کیا۔ چوہدری ریاض، رانا ندیم نے کہا کہ جمہوریت پر شب وخون مارا گیا، میاں محمد نوازشریف کی حکومت کو ناکوں چنے چبوائے گئے۔ دھرنوں نے حکومت اور ملک کا وقت ضائع کیا گیا اور بالآخر ایک ایسا وزیراعظم ملک پر مسلط کردیاگیاہے جسے قوم سے نہیں صرف اور صرف ذاتی مفادات عزیز ہیں۔ آصف مغل ، عمران خان مغل نے کہا کہ ملک کی سالمیت و تحفظ کیلئے ضروری تھا کہ صاف شفاف حکومت آئے اور ملک ترقی کرے عمران خان مسیحا کے طورپر آئے ہیں جو ملک کو ترقی خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے، نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا پاکستان کا نام روشن ہوگا، اوورسیز پاکستانی وطن میں سرمایہ کاری کریں گے۔ چوہدری اللہ دتہ نے کہا کہ نئی حکومت نئی سوچ کے ساتھ آئی ہے، یہ وقت بتائے گا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اسمبلی کے فلور پر بلاول بھٹو نے جس انداز اور وقار کے ساتھ تقریر کی وہ قابل ستائش ہے۔ ظفر عباس تارڑ نے کہا کہ جو حکومت آتی ہے وعدے کرتی ہے، عمران خان سے عوام نے امیدیں لگا رکھی ہیں انہیں  قدرت نے موقع دیا ہے دیکھیں وہ کیا کرتے ہیں، بلاول بھٹو پہلے سے زیادہ ابھر کر سامنے آئے ہیں، احسان اللہ صلح نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی ترقی چاہتےہیں۔ عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں، میاں محمد نوازشریف کے ساتھ انصاف کریں، مل کر پاکستان کو خوشحال بنائیں۔
تازہ ترین