• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیندھرسٹ میں کیڈٹ پر واٹربورڈنگ کے الزام کی تفتیش

لندن( پی اے ) ملٹری پولیس نے سیندھرسٹ میں 2 کیڈٹوں کی جانب سے ساتھی ریکروٹ کیڈٹ پر واٹر بورڈنگ کئے جانے کے الزام کی تفتیش شروع کردی ہے۔ سن کی اطلاع کے مطابق 2 کیڈٹ افسران نے مبینہ طورپر ایک ایک شخص کوپکڑ کر اس کے چہرے کو کپڑے سے ڈھک کر اسے پانی میں ڈبودیا، جس سے ڈوب جانے کاتاثر پیدا ہوتاہے، اخبار کی خبر کے مطابق یہ واقعہ7اگست کو پیش آیاتھا، سرے میں رائل ملٹری اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ بریگیڈیئر بل رائٹ کا کہنا ہے انھیں ان الزامات کاعلم ہے وہ سیندھرسٹ میں رویوں کااعلیٰ ترین معیار پر یقین رکھتے ہیں اس لئے انھوں نے رائل ملٹری پولیس کو اس کی تفتیش کی ہدایت کردی گئی ہے ،ان توقعات سے کمتر ثابت ہونے والے تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اوراسے برطرف بھی کیاجاسکتاہے۔
تازہ ترین