• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے ملازمین کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے افسران و ملازمین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں،یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی کے ہمراہ سوک سینٹر پولی کلینک کے دورہ کے موقع پر کہی،اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے طبی آلات اور جدید مشینری کا معائنہ کیا جبکہ چیف میڈیکل آفیسر نے ڈی جی کے ڈی اے کو طبی آلات اور انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،ڈی جی کے ڈی اے نے ہدایت جاری کی کہ ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو ابتدائی طبی سہولیات کی فراہمی سو فیصد یقینی بنائی جائے جبکہ کے ڈی اے کے ڈاکٹرز و عملہ اپنی حاضری یقینی بنائے،انہوں نے کہا کہ ضروری طبی آلات، آکسیجن، ادویات اور کے ڈی اے ایمبولینس ہر وقت تیار رہنی چاہئے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں مریض کو ابتدائی سہولیات فراہم کی جاسکے،آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے پولی کلینک کے صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین