• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاشا ڈیم ضروری، پانی بچانے کیلئے مختلف اقدامات،آبپاشی کے نئے طریقے لائیں گے

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی بہت بڑا مسئلہ ہے،بھاشا ڈیم بنانا ضروری ہے، کراچی میں ٹینکر مافیا آگیا ہے، پانی دینے پر پیسہ بنا رہے ہیں، پانی بچانے کیلئے مختلف اقدامات کرنا ہونگے، آبپاشی کے نئے طریقے ڈریپ ایریگیشن سمیت وغیرہ کو اپنانا ہوگا، پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کی مدد کرینگے۔ قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم نے وزیر اعظم نے کہاکہ پانی کے مسئلے پر کسی نہیں سوچا، سب سے پہلے شہروں میں پانی کا مسئلہ ہے،کراچی میں پانی نہیں ہے، ٹینکر مافیا آگیا ہے، کوئٹہ میں پانی نہیں ہے، اسلام آباد کے کئی علاقوںمیں پانی نہیں ہے،پانی کے اوپر منسٹری بنا رہے ہیں، کیسے پانی کو بچانا ہے، کسانوں کو پانی بچانے کے نئے طریقے بتائیں گے، نہروں کی لائنگ کرینگے، اس وقت ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے،بھاشا ڈیم بر وقت بنانا پڑے گا، ڈیم کیلئے ہمارے پاس پیسہ نہیں ہے،ڈیم کیلئے چیف جسٹس نے زبردست کام کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں تیزی سے آگے بڑھنا ہے تو کسانوںکی مدد کرینگے، ہم کسانوں کیلئے سہولیات فراہم کرینگے، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی بھی پیچھے رہ گئی ہے، ہم نے کسانوں کیلئے ریسرچ کرنی ہے، ہمارے کسان بھارت سے بھیج لیتے ہیں ان کی ہر طرح کی مدد کیلئے پورا زور لگائینگے۔

تازہ ترین