کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری نے اتوار کی رات قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اپنے قریبی ساتھیوں اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم حسین لوائی اور انور مجید سے ملاقات کی ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ ان کی آمد کے موقع پر اسپتال میں عام لوگوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نصف گھنٹے اسپتال میں موجود رہے اور حسین لوائی اور انور مجید سے ملاقات وعیادت کی۔