• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی کو بھی ٹھیک کرنا ہے ، عمران خان

لاہور (مانیڑنگ سیل) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان 20 کروڑ لوگوں کا ملک ہے لیکن یہاں صرف 8 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں ۔ یہاں پیسے والے لوگ ہیں مگر ٹیکس نہیںدیتے ۔میں نے سب سے پہلے ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو ٹھیک کرنا ہے ۔ اس کے بعد عوام کو اعتماد دوں گا کہ آپ کے پیسے کی میں حفاظت کروں گا ۔ آپ لوگ ٹیکس دیں ۔قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے پیسے کے درست استعمال کو یقینی بنائیں گے یہ ہم اپنے غریبوں کو اوپر اٹھانے کے لئے کرنا ہے ۔ ہمارے خرچے زیادہ ہیں اور آمدن کم ہے ہم برابر کرنا ہے ۔
تازہ ترین