• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ایک حقیقت، وزیر اعظم بننے پر مبارک پیش کرتے ہیں ، رحمٰن ملک

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چئیرمین سینیٹر عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ عمران ایک حقیقت کا نام ہے، وزیر اعظم بننے پر مبارک پیش کرتے ہیں،گھسیٹنے کی باتوں کے بعد کس منہ سے شہباز کو ووٹ دیتے؟شہباز ہم سے پوچھے بغیر فضل الرحمان سے ملے،ہم کوئی چھوٹی چڑیا پارٹی تو نہیں،ہمارے پاس پہلے آتے،مشاورت کرتے، بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر کوئی نہیں لکھتا، جب تک مودی بھارت کا وزیراعظم ہے اس سے کوئی خیر کی توقع نہ کرے، را اور افغانستان میں داعش القاعدہ اور طالبان کی مدد کر رہی ہے،بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعما ل کر رہا ہے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان کو عہدہ سنبھالنےپر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں،وزیر عظم عمران خان اب حقیقت کا نام ہے،قومی مشکلات میں گھری ہوئی ہے،ہمیں مشترکہ سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پاک فوج نے بہترین سیکورٹی مہیا کی،بلوچستان دھماکہ بھارت نے کرایا،انہوں نے کہاکہ عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں و اپنے وعدے پورے کریں گے،قوم اس وقت زیادہ مسائل میں گھیرے میں ہے،ایف اے ٹی ایف کی تلوار ہمارے سر پر لٹک رہی ہے۔الیکشن کی شکایات پر کمیٹی بنائی گئی تھی۔ اس حوالے سے آر ٹی ایس سسٹم کے حوالے سے ناردا سے پوچھا گیاہے۔ہماری کمیٹی نے اس حوالے سے تحقیقات کا 80 فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے،ڈسٹ بن سے جو بیلٹ پیپر ملے اس حوالے سے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔عمران خان اب وزیر داخلہ بھی ہیں۔ عمران خان کو ہماری کمیٹی نوٹیفائی کرنا چاہیے رحمان ملک نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے نام انتخابات کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی،انتخابات کی پارلیمانی تحقیقا ت جاری رکھیں گے،آر ٹی ایس کی ناکامی کے حوالے سے نادرا سے پوچھا ہے،ہم نے نادرا کو سوالنامہ بھیجا،ہم نے الیکشن کمیشن سے بھی سوالات پوچھ ہیں،کوڑا کرکٹ سے ملنے والے بیلٹ پیپرز کی بھی رپورٹ مانگی ہے،رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان سب سے پہلے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کی کمیٹی قائم کریں،آر ٹی ایس کے تکینکی معاملات کے حوالے سے ٹی او آر تیار کیے ہیں،کچھ لوگوں کو خیال تھا کہ آر ٹی ایس سسٹم کو بند کیا گیا۔

تازہ ترین