• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمی شہری نے ملائیشیا میں دو پاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے

ملائیشیا (نیوز ایجنسیاں )معمولی جھگڑے پر ملائیشیا میں مقیم دوپاکستانیوں کے ہاتھ کاٹ دیئے گئے جبکہ حملہ آور کا تعلق برما سے ہے ۔ملائیشیا میں مقیم متاثرہ پاکستانی شخص کے بھائی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی ملائیشیا میں کام کرتا ہے،ایک شخص ان سے گاڑی خریدنے آیا اور پیسوں کے لین دین پر کوئی معمولی جھگڑا ہوا جس پر اس شخص نے تلوار کے وار سے اس کا ہاتھ کاٹ دیا اور اس موقع پر میرے بھائی کا پارٹنر بھی اس کے ساتھ موجود تھا اور اس نے اس کے بھی ہاتھ کاٹ دیئے اور فرار ہو گیا۔متاثرہ شخص کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ملائیشیا میں مقیم دوپاکستانیوں کو وہاں علاج معالجے میں بہت مشکلات کا سا منا ہے اور ان کے لئے کوئی قانونی چارہ جوئی بھی نہیں کی جا رہی حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل ہے ۔واضح رہے کہ زخمی ہونے والے شخص کا نام شہزاد ہے جبکہ اس کا تعلق میانوالی سے ہے اور عمر45سال ہے ،اس کے ساتھ کا نام سید منظور شاہ ہے جس کا تعلق صوابی سے ہے اور عمر 25سال ہے۔ حملہ آور شخص عمار جس کا تعلق برما سے ہے۔
تازہ ترین