• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور کے نجی سکول کے ہاسٹل سے طلبا کے انخلا کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کونسلر روزی خان کاکڑ اور چیمبر آف کامرس کے سینئر رکن عبدالجبار خلجی نے مشترکہ بیان میں صادق پبلک سکول بہاولپور میں زیر تعلیم میٹرک اور فرسٹ ایئر کے چھ طلبا کو اسکول انتظامیہ نے معمولی غلطی پر ہاسٹل سے نکالنے کی مذمت کی ہے اور اسے غلط اقدام قرار دیا ہے انہو ں نے کہا کہ طالبعلموں کے والدین نے سکول انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور ان سے اپیل کی کہ طالبعلموں کی غلطی کی سرزنش کی جائے اور انہیں معاف کرد یا جائے اور ہاسٹل سے نہ نکالا جائے کیونکہ وہ اپنے گھروں سے دو پردیس میں ہیں ان کے پاس قومی شناختی کارڈ بھی نہیں ہیں ہاسٹل سے نکل کو فوری طور پر کہاں جائیں گے ؟مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے طالبعلموں کی مدد کی جائے۔
تازہ ترین