• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے‘‘

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام قراردے دیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ای سی ایل میں رکھنا عمران حکومت کے لیے درد سر بن جائے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا ہے کہ عمران کے مشرفی مشیر انہیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، انہیں احتساب کے نام پر مخالفین سے جھگڑ کر ہیرو بننے کے مشورے دیے جارہے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ یاد رکھا جائے کہ یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے۔

تازہ ترین