• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:شبّیر ناقد

صفحات: 128، قیمت: 400روپے

ناشر:اُردو سخن، اُردو بازار، چوک اعظم، لیّہ

یہ کتاب مختلف ادیبوں اور شعراء کی تخلیقات کے تنقیدی جائزوں پر مشتمل ہے۔ ان ادیبوں اور شعراء کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا ہے، کتاب میں اس کی کوئی وضاحت نہیں ملتی، لیکن ناموں کی فہرست دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر کا انتخاب ’’ستائشِ باہمی‘‘ کے اصولوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، لہٰذا اس کتاب میں عام قاری کی دِل چسپی کا کوئی عنصر نظر نہیں آتا۔ ویسے بھی ایک عام قاری چار سو روپے خرچ کر کے نسبتاً غیر اہم اور گم نام تخلیق کاروں پر تنقیدی مضامین کیوں پڑھنا چاہے گا۔ کتاب مجلّد ہے اور طباعت و اشاعت بھی بہتر ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین