• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میں مکہ بھی ہوں، مدینہ بھی ہوں (حمدیہ نعتیہ کلام)

شاعر:ظریف احسن

صفحات: 104، قیمت: 250روپے

ناشر:حرف زار پبلی کیشنز، گلستان جوہر، کراچی

یہ کتاب دو حصّوں پر مشتمل ہے، پہلے حصّے میں حمدیہ و نعتیہ کلام ہے۔ دوسرے حصّے میں رُودادِ عُمرہ ہے۔ جہاں تک حمدیہ و نعتیہ کلام کا تعلق ہے، اس میں کوئی خاص رنگ نمایاں نہیں ہے۔ بس، قلبی کیفیت کا اظہار ہے۔ یہی حال آزاد نظموں کا ہے کہ ان میں شعریت اور معنویت دونوں ہی مفقود ہیں۔ کتاب کے دوسرے حصّے میں شاعر اور ان کی اہلیہ نے اپنے سفرِ عُمرہ کی رُوداد قلم بند کی ہے۔ ویسے اب یہ روایت سی بن گئی ہے کہ حج یا عُمرے سے واپسی پر لوگ اپنے سفر کا احوال ضرور بیان کرتے ہیں اور کرنا بھی چاہیے، لیکن ان ہی کیفیات و احساسات کے ساتھ کہ جن کا یہ سفر متقاضی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین