• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، پولیس سے مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار ،ساتھی فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زمان ٹاون تھانے کی حدود ایریا 50میں پولیس موبائل علاقہ گشت میں مصروف تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،پولیس نے جوبای کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم زبیر ولد الطاف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاجبکہ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا،زخمی ملزم سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل اور ایک پستول30 بور 3 راونڈ برآمدکیئے گئے ۔

تازہ ترین