• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

ورون دھون کا والدکو اپنے ہاتھوں سے سلائی کردہ شرٹ کا تحفہ

بولی وڈ اداکار ورون دھون نے والد ڈیوڈ دھون کو اپنے ہاتھوں سے سلائی کردہ شرٹ کا تحفہ دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون فلم ”سوئی دھاگہ“ میں درزی کے کردار میں دکھائی دیں گے.

انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے شرٹ سلائی کر کے اپنے والد ڈیوڈ دھون کو تحفہ دیا.


انہوں نے انسٹاگرام پر شرٹ سلائی کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھو پاپا تمھارا بیٹا سوئی دھاگہ میں ماہر ہو گیا۔

فلم ”سوئی دھاگہ“ رواں سال 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین