• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت بولی وڈ ڈیبیو کے لئے بالکل تیار نہیں ہوں، میرا راجپوت

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت جو اداکارہ نہ ہونے کے باوجود میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں، ان سے متعلق کافی وقت سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ وہ جلد ہی فلم انڈسٹری کو جوائن کریں گی۔اگرچہ میرا راجپوت اپنے شوہر کے ساتھ فیشن شوز میں کیٹ واک کرنے سمیت دیگر شوز میں بھی نظر آتی ہیں۔اور حال ہی میں میرا راجپوت پہلی بار ایک میک اپ اشتہار میں بھی نظر آئیں تھی۔تاہم اب تک وہ کسی فلم کا حصہ نہیں بنیں، لیکن یہ چہ مگوئیاں شروع سے ہی چلی آ رہی ہیں کہ وہ جلد کسی بولی وڈ فلم میں نظر آئیں گی۔لیکن اب اس حوالے سے خود میرا راجپوت نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے اپنی اداکاری کی شروعات کے حوالے سے بات کی ہے۔ٹائمز ناؤ سے کی گئی خصوصی گفتگو کے دوران 23 سالہ میرا راجپوت نے واضح کیا کہ فلم انڈسٹری کو جوائن کرنا ان کا مقصد نہیں رہا اور اس وقت تو وہ بالکل بھی بولی وڈ ڈیبیو کے لیے تیار نہیں۔میرا راجپوت نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنے شوہر اور دوستوں کا تعاون رہا ہے، جس وجہ سے وہ شوبز انڈسٹری کے خاندان سے تعلق نہ رکھنے کے باوجود بڑے اطمینان سے میڈیا کا سامنا کرتی ہیں۔میرا راجپوت نے حال ہی میں اپنے پہلے اشتہار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اشتہار ان کی سوچ کے قریب تھا، جس وجہ سے انہوں نے اس میں کام کیا۔خیال رہے کہ رواں ماہ 9 اگست کو میرا راجپوت میک اپ برینڈ اولے کے ایک اشتہار میں جلوہ گر ہوئیں۔اس اشتہار میں انہوں نے اینٹی ایجنگ کریم یعنی بڑھتی عمر کے ساتھ جلد پر ہونے والی تبدیلیوں پر بات کی۔میرا نے اشتہار میں اپنے پہلی مرتبہ حاملہ ہونے کے تجربے کو بھی شیئر کیا۔میرا کی اس اشتہار میں اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا جبکہ ان کے شوہر شاہد کپور نے بھی ایک کمنٹ کے ذریعے میرا کی تعریف کی، تاہم کچھ افراد نے ان پر تنقید بھی کی تھی۔میرا راجپوت اور شاہد کپور کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔ان کی پہلی بیٹی میشا 2016 میں پیدا ہوئیں جبکہ جوڑے کے ہاں رواں برس اکتوبر میں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔
تازہ ترین