• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سامارو( نامہ نگار) گرھوڑی پبلک اسکول ڈیبو کی انتظامیہ نے سیف کے تحت چلنے والا اسکول بند کردیا ہے۔ 450بچوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی اسکولوں کے معیار کی مفت میں انگریزی میڈیم تعلیم فراہم کرنے کے لئے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیرانتظام عالمی بنک کی امداد سے سندھ بھرمیں 5400 اور ضلع عمرکوٹ میں 79 اسکول تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔گزشتہ کئی ماہ سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیرانتظام چلنے والے اسکولوں کےاساتذہ احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اسکول مالکان اسکول بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
تازہ ترین