سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں۔
سابق صدر نے زردای ہاوس نواب شاہ میں اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ ساتھ این اے 213 میں پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں، انچارجوں اور دیگر کارکنوں سے ملاقات کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیوں سے داستان بھری پڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں پولنگ ایجنٹوں اور انچارجوں نے اہم کردار ادا کیا۔
سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس عوامی طاقت موجود ہے، کارکنان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہیں۔