• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پاکستان کی قرض ادائیگی کی صلاحیت مزید کمزور ہوسکتی ہے‘‘

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی صورت حال پر تبصرہ کیا ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرض ادا کرنے کی صلاحیت مزید کمزور ہوسکتی ہے، سرمایہ کاری کی ضروریات پورا کرنے کے لیے درآمدات بڑھی ہیں، جبکہ سی پیک میں بھاری سرمایہ کاری اضافی درآمدات کا سبب ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ رواں سال جاری خسارہ 4٫8فیصد رہنے کی توقعات ہیں، تاہم بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر تسلی بخش ہیں۔

موڈیز کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ آئی ایم ایف پروگرام سمیت دوسرے ذرائع سے ممکن ہے۔

موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی کے شدید خدشات بھی ہیں، حکومت کا ایک تہائی قرض غیرملکی کرنسی میں ہے۔

موڈیز نے یہ بھی کہا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھ سکتی ہے، شرح سود بڑھا کر قرضوں کی لاگت کو فوری بڑھانا ہوگا، مگر شرح سود بڑھانے سے حکومت کی نازک مالیاتی صورتحال مزید خراب ہوگی۔

تازہ ترین