• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کےمسئلے کو اولین ترجیح دی :مفتی اعظم فلسطین

Latest News
اسلام آباد......مفتی اعظم فلسطین محمد احمد حسن نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ پوری دنیا کے مسلمانوں کا ہے لیکن پاکستان نے ہمیشہ اس کو اولین ترجیح دی ہے۔

اسلام آباد میں مفتی اعظم فلسطین محمد احمد حسن نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے ملاقات کی، محمد احمد حسن نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان اکھٹے ہو جائیں تو سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
تازہ ترین