پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کی صورتحال رہی جس کے بعد منفی رجحان دیکھا گیا۔
100 انڈیکس 533 پوائنٹس میں کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 568 پر بند ہوگیا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 93 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 102پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔