• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی میٹ گالا 2025 میں دھواں دار انٹری


شاہ رخ خان کی میٹ گالا 2025 میں شاندار انٹری نے فیشن کی دنیا میں نیا باب لکھ دیا۔ 

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ "میٹ گالا 2025" کے ریڈ کارپٹ پر شاندار انداز میں جلوے بکھیرتے ہوئے سب کی نظریں اپنی طرف مبذول کروائیں اور دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا۔

شاہ رخ خان نے ایونٹ کی تھیم کی مناسبت سے مکمل سیاہ لباس کا انتخاب کیا۔ طویل کوٹ، گہری وی نیک شرٹ اور ہم رنگ پتلون کے امتزاج نے ان کی دلکش شخصیت کو مزید اُجاگر کیا، اس مکمل مونوکروم لک نے شائقین اور بین الاقوامی میڈیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

بالی ووڈ کنگ کے میٹ گالا انداز میں زیورات کا انتخاب بھی خاصا توجہ طلب رہا، انہوں نے اپنی گردن پر  چاندی کی کئی تہوں پر مشتمل چین بھی پہنی، ان کے گلے میں آویزاں بڑا "K" پینڈنٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا جو بلاشبہ "کنگ خان" کی پہچان بن گیا۔

شاہ رخ نے ہاتھوں میں کئی انگوٹھیاں پہن کر اپنے لک میں ڈرامائی اثر پیدا کیا جبکہ سبیاساچی کی پہچان سمجھی جانے والی منفرد بروچ کو بھی اپنے کوٹ کا حصہ بنایا۔

شاہ رخ خان کی یہ پہلی میٹ گالا موجودگی تھی، لیکن ان کی انٹری، اعتماد اور فیشن کا انتخاب ایسا تھا کہ ہر طرف صرف ان کا تذکرہ سنائی دیا۔ 

سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، ان کے لک کو لاکھوں افراد نے پسند کیا، جبکہ بین الاقوامی فیشن ناقدین نے بھی ان کے انداز کو بے حد سراہا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید