• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رہنما پیپلز پارٹی تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا امیدوار ہیں۔

سیکریٹری سندھ اسمبلی کے مطابق آج ہونے والے سینیٹ الیکشن میں 161 ارکان حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

پیپلز  پارٹی ارکان کی تعداد 116، ایم کیو ایم کی 36 اور پاکستان تحریک انصاف کے 5 ارکان شامل ہیں۔

سینیٹ کی نشست پر کامیابی کے لیے 81 ووٹ درکار ہیں۔

 سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ صبح 9 سے شام 4 تک ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید