• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 12 مئی کیس: آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عمیر صدیقی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں 2007ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے ملزم زاکر کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید