• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار، چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں جنوبی پنجاب صوبہ بنے گا:رانا محمد حفیظ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سنئیر نائب صدرمسلم لیگ ق لیبر ونگ پنجاب رانا محمد حفیظ نے وفاقی وزیر سفیران چوہدری طارق بشیر چیمہ ،وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت ،وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں سرفراز کے وزراء بننے پر کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر اور سپیکر اسمبلی وقائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں صوبہ جنوبی پنجاب ضرور بنے گان لیگ کی طرح ٹیکس کا پیسہ عیاشیوں پر خرچ ہونے کی بجائے یہاں کی مجبور اور بے بس عوام پر خرچ ہوگا ۔ اس موقع پر رانا شاہد منظور ، اسلم پرویز، محمد حسین اعوان ، رانا عاشق، چوہدری نومی ، رانا اسامہ حفیظ ، عمر حفیظ ، ایاز بخاری ، صابر گجر ، اشتیاق بھٹی ، صٖدر خان ، ظفر اقبال اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین