• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وبائی امراض کی پیش گوئی کرنے والا سافٹ ویئر

کمپیوٹر اب وبائی امراض کی پیش گوئی بھی کرے گا،یمن میں امریکی خلائی ادارے ناسا کے تعاون سے تیار کردہ کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے ہیضے کے مرض پر حیران کن حد تک قابو پالیا گیا۔

اس کمپیوٹر سافٹ ویئر کے ذریعے کسی مخصوص علاقے میں ہونے والی بارش کے ذریعے امدادی کارکن ہیضے کی وبا پھیلنے کے خدشات کا چار ہفتے قبل اندازہ لگا سکتے ہیں ۔

سپر کمپیوٹر اس بات کا تعین کرتا ہے کہ بارش کتنے ملی میٹر ہو سکتی ہے اور اس کی دس کلومیٹر کی حدود کیا ہوں گی ۔

سسٹم میں علاقے کی آبادی، موسمی درجہ حرارت اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے بارے میں بھی معلومات محفوظ ہوتی ہیں جو اقوام متحدہ کو فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ حفاظتی اقدامات کرسکے۔

گذشتہ سال یمن میں ایک ہفتے کے دوران ہیضے کے 50 ہزار کیسز کے مقابلے میں اس سال ڈھائی ہزار کیسز سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ برس یمن میں گندے پانی سے لاحق ہونے والی بیماریوں کے سبب دس لاکھ سے زائد افراد بیمار ہوئے تھے جن میں سے دو ہزار افراد مر گئے تھے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی تھی۔

تازہ ترین