مصنّف:ناصر عباس نیّر
صفحات: 176، قیمت: 395 روپے
ناشر:اوکسفرڈ یونی ورسٹی پریس، پی او بکس نمبر8214کراچی74900
یہ کتاب میراؔ جی کی شخصیت، نثر اور شاعری کے تجزیاتی مطالعات پر مبنی ہے، جس کا انتساب ڈاکٹر تحسین فراقی کے نام ہے۔ میراؔ جی کی شخصیت لاتعلقی، بے حسی، بے گانگی سے عبارت تھی۔ وہ زندگی بَھر نفسیاتی الجھنوں میں گرفتار رہے، اور ان کی موت بھی تنہائی اور بے کسی کے عالم میں ہوئی۔ ڈاکٹرناصر عباس نیّر نے میراؔ جی کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے اُن تمام اعتراضات کا جواب دیا ہے، جو میراؔ جی کی شاعری پر بالعموم عاید کیے جاتے ہیں۔ کتاب پیپر بیک ہے اور اسی لحاظ سے قیمت بھی مناسب ہی ہے۔