کچھ عرصہ قبل تک موبائل ایپس صرف گیمز، سوشل نیٹ ورکنگ اور تفریح کے لیے ڈائون لوڈ کی جاتی تھیںمگر اب ہماری ہر چیز ایپس کی مرہونِ منت ہونے والی ہے اور لگتا ہے کہ جیسے ہر بیماری کے لیے ایک ایپ موجود ہے۔ ذیابطیس کے مریض خون میں شوگر کی سطح کو اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ کی خوراک پر نظر رکھنے کے لیے ایپس موجود ہیںجبکہ حاملہ خواتین کے لیے بھی ایپس ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈاکٹر مریضوں کو ادویات کے بجائے اس طرح کے آلات تجویز کیاکریںگے۔آئیں کچھ ایپس کے بارےمیںجانتے ہیںجو آپ کےکام آسکتی ہیں۔
انسٹنٹ ہارٹ ریٹ
آئی فون ریٹنگ
اینڈرائڈ ریٹنگق
یہ ایپ آپ کے دل کی دھڑکن اور اسٹریس لیول کو ٹریک کرتی ہے۔ ہارٹ ریٹ کو سیکنڈوں میں جاننے کے لیے آپ کو اپنے فون کا کیمرہ فلیش استعمال کرنا ہوگا۔ اپنی شہادت کی انگلی کو کیمرہ فلیش لائٹ پر رکھیں، ذرا سے انتظار کے بعد دیکھیں گے کہ آپ کے دل کی دھڑکن کے ساتھ فنگر ٹپ پر ہربار رنگ تبدیل ہو رہاہے۔ کچھ ہی دیر بعد اسکرین پر آپ کے دل کی دھڑکن کی تفصیلات آجاتی ہیں۔
پلس پوائنٹ
آئی فون ریٹنگ
اینڈرائڈ ریٹنگ
دل کی خرابی کا معاملہ ہوتو ہر ایک منٹ قیمتی ہوتا ہے اور بعض اوقات زندگی اور موت کا مسئلہ بھی بن جاتاہے۔ جو لوگ سی پی آر ((Cardiopulmonary Resuscitation کرنا جانتے ہیں وہ ہنگامی حالات میں مریض کو کچھ آرام پہنچاسکتے ہیں۔ یہ ایپ آپ کو بتائے گی کہ آپ کے قریب ترین کونسا ادارہ ہے جہاں آپ کو علاج کی ضرورت میسر آ سکتی ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرنے والا آنے والی ایمبولینس کو بھی اس کے ذریعے ٹریک کرسکتاہے ۔
بلڈ پریشر مانیٹر
آئی فون ریٹنگ
بلڈ پریشر مانیٹر آپ کے فون کو ہوم ہیلتھ مانیٹر میں بدل دیتاہے۔ اس ایپ میں اپنے بارے میں معلومات جیسے وزن، بلڈ پریشر اور ان ادویات کی تفصیل ڈالیں جو آپ استعمال کرچکے ہیں۔ اسکرین پر نمودار ہونے والے گرافس اور چارٹس سے آپ کو اپنے بلڈ پریشر کی ریڈنگ جاننے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ مختلف ادویات کے استعمال سے آپ کے بلڈ پریشر میں کیسی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیںاوراسے آپ اپنے ڈاکٹر سے بھی شیئر کرسکتے ہیں۔
کارڈیو گراف
آئی فون ریٹنگ
اینڈرائڈ ریٹنگ
کارڈیوگراف آپ کاپرسنل ہیلتھ مانیٹر ہے۔ یہ ایپ آپ کی انگلی کے نشانات کی تصویر لینے کے لیے تصویریں کھینچتی ہے اور پھر آپ کے دل کی دھڑکن کا حساب کتاب لگاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ آپ کی جانب سے لی جانے والی ہر پیمائش کو اپنے اندر اسٹور کرلیتی ہےتاکہ آپ مختلف اوقات اور مختلف مقامات پر ان پیمائشوں کا موازنہ کرسکیں۔ ایک ڈیوائس میں ایک سے زائد افراد کا ڈیٹا اسٹور کیا جاسکتاہے، یعنی آپ اپنے پورے گھرانے کا ڈیٹا اس میں رکھ سکتے ہیں۔
آئی کارڈیو ورک آئوٹ ٹریکر
آئی فون ریٹنگ
ورزش یا مختلف سرگرمیوں کے دوران اپنے دل کی دھڑکن کو ٹریک کرنے سے آپ کے فٹنس لیول کو بہتر ہونے میں مدد ملتی ہے۔ آئی کارڈیو چلتے پھرتے بلوٹوتھ کے ذریعے آپ کے دل کی دھڑکن کی شرح کی پیمائش کرتی رہتی ہے۔ آپ اسے چلنے، دوڑنے اور تیز بھاگنے کےساتھ ساتھ فی منٹ دھڑکن ناپنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید برآں یہ آپ کے وزن، بلڈ پریشر اور جلنے والی کیلوریز کا ڈیٹا بھی اسٹو ر کرتی ہے۔ آئی کارڈیو کو دیگر فٹنس ٹریکرز جیسے Fibitاور ایپل واچ کےسا تھ بھی منسلک کیا جاسکتاہے۔
اسمارٹ بلڈ پریشر
آئی فون ریٹنگ
اینڈرائڈ ریٹنگ
اسمارٹ بی پی ایک بلڈ پریشر ناپنے والی ایپ ہے جس سے آپ کو بلڈ پریشر کم ہونے کے حوالےسے اسے ٹریک کرنے، ریکارڈ میں رکھنے اور نگرانی کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ بلڈ پریشر، نبض کی رفتار یا وزن کی کمی بیشی کی صورت میں یہ ایپ خود کار طریقے سے آپ کے باڈی ماس انڈیکس (BMI)، پَلس پریشر اور آرٹیریل پریشر کاحساب کتا ب آپ کو بتاتی ہے۔ آپ PDFفارمیٹ میں اس رپورٹ کو حاصل بھی کرسکتے ہیں اور اپنے ڈاکٹر سے شیئر بھی کرسکتے ہیں۔
ہارٹ کیئر ہیلتھ اینڈ ڈائٹ ٹپس
اینڈرائڈ ریٹنگ
دل کی بیماریوں سے دور رہنے کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا ضروری ہوتاہے۔ یہ ایپ آپ کو بتاتی ہےکہ آپ کے دل کو خطرے میں ڈالنے والی کونسی عادات اور غذائیں ہو سکتی ہیں اور اپنی غذا میں آپ کیا تبدیلیاں لاسکتے ہیں، جس سے یہ خطرات کم ہو سکتے ہیں۔ غذائوں کی فہرست کا مطالعہ کریں، اس کی تفصیلات پڑھیں اور پھر ان چیزوں سے اجتناب کریں جو آپ کے دل کے لیے مضرہیں۔ اگر آپ حد سے زیادہ تفصیلات پڑھنا نہیں چاہتے تو آپ ماہر غذائیات سے ایپ پر موجود Contactبٹن کے ذریعے رابطہ کرکے معلوم بھی کرسکتے ہیں۔