• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کی ایران، اسرائیل تنازع میں ثالثی کی پیشکش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈونیشیا نے ایران اسرائیل امریکا تنازع میں ثالثی کی پیش کش کردی، پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔

غیر ملکی جریدے بلوم برگ کے مطابق انڈونیشی صدر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔

اخبار نے لکھا ہے کہ مسلم اکثریتی ممالک مشرقِ وسطیٰ میں جنگ پھیلنے سے روکنے پر متفق ہیں۔ تاہم ایران بحران پر انڈونیشیا کی حکومتی پالیسی کو اندرونِ ملک تنقید کا سامنا ہے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ اس بات پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انڈونیشیا نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر تاخیر سے تعزیت کی ہے۔

ملک کی ایک بڑی مذہبی تنظیم نے حکومت سے پالیسی پر نظرِثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید