• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے جنگ، بھارتی میڈیا فیک نیوز، سنسنی پھیلا کر اسرائیلی ایجنڈا پھیلانے لگا

اے ایف پی
اے ایف پی

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد بعض بھارتی ٹی وی چینلز نہ صرف فیک ویڈیوز اور پرانی فوٹیج نشر کر رہے ہیں بلکہ جنگ کی کوریج کو سنسنی خیز انداز میں نشر کر کے خلیجی ملکوں میں خوف اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد بھارت کے کئی ٹی وی چینلز نے ایک بار پھر فیک نیوز، سنسنی خیزی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا شروع کر دی ہے۔

برج خلیفہ پر فیک حملہ ہو، دبئی کے ایک اپارٹمنٹ میں موجود خاتون پر لائیو حملے کی جعلی ویڈیو یا بحرین کی ایک پرانی ویڈیو کو دبئی پر حملہ قرار دے کر چلانا۔

خلیجی ملکوں کے اپنے میڈیا آؤٹ لیٹس نے اس بھارتی پروپیگنڈے کا پول کھولنا شروع کر دیا ہے اور کہا بعض بدنام زمانہ بھارتی ٹی وی چینلز فیک نیوز پھیلا کر اسرائیل کا بیانیہ آگے بڑھا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اسلاموفوبیا بھارت سے نکل کر خلیجی ممالک تک پہنچ رہا ہے۔

گلف نیوز نے اپنے اداریے میں لکھا کہ بھارت کے زہریلے ٹی وی چینلز کو اسلاموفوبیا پھیلانے اور خلیجی ممالک کی سماجی فضا خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جہاں کروڑوں لوگ مختلف قومیتوں اور مذاہب کے باوجود پرامن طریقے سے رہتے اور کام کرتے ہیں۔

ممتاز عرب شخصیات نے بھی اپنے ملکوں میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ہفتے نفرت پھیلانے کے خلاف انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ قانون توڑنے والوں کو کم از کم 5 سال قید اور 5 لاکھ سے 10 لاکھ درہم تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

یہ وارننگ اس لیے جاری کی گئی کہ بھارتی ٹی وی چینلز سے متاثر ہو کر خلیجی ممالک میں مقیم بعض بھارتی تارکینِ وطن نے اسلام، پیغمبرِ اسلام، اسلامی ثقافت اور مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز زبان استعمال کرنا شروع کر دی ہے۔

کئی بھارتی چینلز پہلے بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے جعلی بیانیے بناتے رہے ہیں، پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران انڈیئن میڈیا پراپیگینڈا دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آیا۔

بھارتی پرائم ٹائم میں نشر ہونے والا یہی نفرت انگیز مواد یو اے ای سمیت خلیجی ممالک تک بھی پہنچ رہا ہے، جس سے اسلاموفوبیا کو فروغ مل رہا ہے۔

عرب میڈیا ہاؤسز نے اپنی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ ریپبلک ٹی وی، زی نیوز، انڈیا ٹی وی، آج تک، اے بی پی اور ٹائمز ناؤ جیسے بھارتی چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے جو نفرت پر مبنی بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید