آپ آف لائن ہیں
بدھ15؍ محرم الحرام1440ھ 26؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دبنگ اداکار سلمان خان اوراکشے کمار نے 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلموں کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑدیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فلم گولڈ ریلیزکے 13 ویں روزباکس آفس پر100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اورساتھ ہی 100 کروڑکلب میں جگہ بنانے والی اکشے کمارکی یہ نویں فلم بن گئی ہے۔


فلم ”گولڈ “ 15اگست کو ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر ریلیز کے 13روز میں 100کروڑ 45لاکھ روپے کا بزنس کر لیا ہے۔

اس سے قبل اکشے کی فلموں ٹوائلٹ ایک پریم کتھا، راڈی راٹھور، ایئرلفٹ، رستم،جولی ایل ایل بی 2، ہاس فل 2، ہولی ڈے،ہاس فل 3 نے 100 کروڑ کلب میں جگہ بنائی تھی۔

لیکن اکشے ابھی بھی سلومیاں سے پیچھے ہیں۔

سلمان خان کی 13 فلمیں 100 کروڑ کلب میں جگہ بنا چکی ہیں ۔

اس طرح 100 کروڑ کی دوڑمیں سلمان خان پہلے اور اکشے کمار دوسرے نمبر پر ہیں۔

تاہم اکشے کمار نے شاہ رخ خان کو بھی مات دے دی ہے۔شاہ رخ  کی صرف 7 فلمیں 100 کروڑ کلب میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔


 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید