کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بہاولپور کو صوبہ بنائے بغیر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا ممکن نہیں کیونکہ پنجاب اسمبلی کی گزشتہ قرار دادوں کا سہار لینا ہوگا جن میں بہاولپور کی صوبائی بحالی کی سفارش کی گئی ہے اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما سید تابش الوری نے وفای وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وعدے کے مطابق جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا چاہتی ہے جس کیلئے آئین کے مطابق پہلے پنجاب اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ قرار داد منظور کرانا ضروری ہے یہ اکثریت بھی اسے حاصل نہیں جبکہ دوسری صورت یہ ہے کہ پنجاب اسمبلی کی گزشتہ قرار دادوں سے کام لیا جائے جن میں جنوبی پنجاب اور بہاولپور دونوں صوبے بنانے کی حمایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب صرف یہی صورتحال قابل عمل ہوگی جس سے تحریک انصاف جنوبی پنجاب میں سرخرو ہو گی اور بہاولپور کے عوام کا بھی دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائیگا۔