• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹورنامنٹ کا آغاز

لاہور قلندرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹورنامنٹ کا آغازہوگیا ہے، وزیراعظم آزادکشمیرنے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرنے لاہور قلندرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔ راجہ فاروق حیدر کی نڑول کرکٹ اسٹیڈیم آمدپرسی ای او لاہور قلندرز عاطف رانانے ان کا پر جوش استقبال کیا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکا لاہور قلندرزڈیولپمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاہورقلندرزنےچاروں صوبوں اورگلگت کویکجا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرپور، راولاکوٹ،کوٹلی کےگراؤنڈز کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے، بہت جلد تینوں گراؤنڈزکی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔

کشمیر قلندرز کا مقابلہ گلگت قلندرز اور پردیسی قلندرز کا میچ خیبر پختونخوا قلندرز سے ہوگا جبکہ تمام میچز جیو سوپرپر براہ راست نشرکیے جارہے ہیں۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران پیرا گلائیڈرز کی جانب سے فضا سے اسٹیڈیم میں گل پاشی بھی کی گئی۔

تازہ ترین