کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ میں ملوث فہیم الدین احمد،سید ادیب احمد،مشتاق اقبال خان اور اختر رشید سمیت دیگر 15کی درخواستیں ضمانتیں مسترد جبکہ شیخ فرید، جہانزیب اقبال اور جمن کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔منگل کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے نے گلستان جوہر میں رفاہی پلاٹوں کی چائنا کٹنگ میں ملوث فہیم الدین احمد،سید ادیب احمد،مشتاق اقبال خان اور اختر رشید ، فیروز بنگالی، حنیف خان، سرفراز احمد، خدا بخش، عاطف نقوی، رضوان احمد، کامران وارثی اور ادریس سمیت دیگر کی درخواستوںپر محفوظ کیے جانے والا فیصلہ سنایا۔