لاہور......ترقی و منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ پاکستان میں ترقی اور پالیسیوں کے عدم تسلسل کے سب ذمہ دار ہیں۔
لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دانوں، فوج، عدلیہ اور سول سوسائٹی نے سبق سیکھ لیا کہ آئین و قانون کی بالادستی اور پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ترقی ممکن ہے۔