• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا دپیکا پڈوکون کو ایک اور ہالی وڈ فلم مل گئی؟

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک بار پھر ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں،انہیں ایکشن فلم سیریز ’ ایکس‘ کے اگلے حصے کے لیےہدایت کار نے ایک بار پھر چن لیا ہے۔

دپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں کامیابی کے بعدگزشتہ سال ہالی ووڈ میں بھی ڈیبیو کرکے قسمت آزمائی کرچکی ہیں۔

اداکارہ نے مشہور ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ساتھ فلم ’ٹرپل ایکس ریٹرن آف دی زینڈر کیج‘ میں مرکزی کردار کیا تھا لیکن اب انہیں اسی سیریز کی ایک اور فلم مل گئی ہے۔

دپیکا پڈوکون ’ٹرپل ایکس‘ سیریز کے نئے سیکوئل میں بھی ون ڈیزل کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کی تصدیق فلم ڈائریکٹر نے بھی کردی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ہالی ووڈ ہدایت کار ڈی جے کروسو سے اداکارہ دپیکاپڈوکون کے فلم کے چوتھے سیکوئل میں کاسٹ سے متعلق سوال کیا تو ہدایت کار نے کاسٹ میں اداکارہ کی شمولیت کی تصدیق کی۔

ہدایت کارنےاپنے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ اسکرپٹ تیار ہے، جلد ہی شوٹنگ کا شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا۔

تازہ ترین