• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس معاملہ،وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تمام غیر منقولہ پراپرٹی پر ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

تاجر غلام حسین میمن نے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس وصولی کوچیلنج کرتے ہوئے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد غیرمنقولہ پراپرٹی پر ٹیکس وصولی صوبائی سبجیکٹ ہے۔

اس موقف پر وضاحت طلب کرنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین