آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر10؍ربیع الاوّل 1440ھ 19؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



کینسر کے مرض میں مبتلا بالی وڈ اداکارہ سونالی باندرے کی موت سے متعلق افواہوں پر ان کے شوہر نے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین ذمہ داری کا احساس کریں۔

اداکارہ سونالی ان دنوں امریکا میں موجود ہیں جہاں کینسر کی تشخیص کے بعد سے وہ قیام پذیر ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بیماری سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے ہی مداحوں کو آگاہ کیا جس کے بعد بالی وڈ اسٹارز سمیت ان کے مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا تھا۔


چند روز قبل اداکارہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ وہ دنیا سے چل بسی ہیں جس پر بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی رام قدم نے سونالی کے خاوند سے اظہار افسوس کیا تھا۔

بعد میں انہوں نے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سونالی باندرے کے بارے میں جو دو دن سے سنا تھا وہ افواہ تھی، میں دعاگو ہوں ان کی اچھی صحت اور جلد ہی ٹھیک ہوجائیں۔

دوسری جانب سونالی باندرے کے خاوند گولدی بیہل نے ٹوئٹر پیغام میں تمام پرستاروں سے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کریں، ہمیں افواہوں پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی انہیں پھیلانا چاہیے، جو ایسا کرتے ہیں وہ جذبات مجروح کرتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
دل لگی سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید