• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سرکاری زمینوں کی مالیت کے اعداد و شمار حیران کن ہیں‘‘

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرکاری زمینوں کی مالیت کے اعداد و شمار حیران کن ہیں،90 فیصد سرکاری زمینوں پر رہائش گاہیں ہیں، پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے ، جبکہ اس کی شہری املاک کے 90فیصدحصے کی قیمت 300ارب سے زائد ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا ہے کہ پنجاب، پختونخوا اور وفاق میں موجود سرکاری اراضی اور اس پر قائم آرام گاہوں سے متعلق 90 فیصد اعداد و شمار میرے سامنے ہیں۔


ان ہوشربا اعداد و شمار کے مطابق 34459کنال اراضی دیہی علاقے پر مشتمل ہے جبکہ 17035کنال سرکاری اراضی شہری علاقے میں واقع ہے، محض شہری اراضی اور اس پر قائم عمارات کی قیمت 300ارب روپے سے زائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے ایک ایسا ملک جو سود کی ادائیگی کیلئے بھی اپنی آئندہ نسلوں پر بوجھ ڈالتے ہوئے قرض کا سہارا لیتا ہے، وہ سرکاری اراضی/ عمارتوں کی شکل میں غیر استعمال شدہ سرمائے کے بڑے ڈھیر پر بیٹھا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 5 ارب روپے یومیہ سود ادا کرتا ہے، جبکہ اسکی شہری املاک کے 90فیصد حصے کی قیمت 300ارب سے زائد ہے۔

تازہ ترین