• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مرجانی چٹانوں کو بچانے والا’’ ٹرمنیٹر‘‘ روبوٹ

دنیا بھر میں مرجانی چٹا نیں(کورال رِیف) زندہ اجسام میں شمار کی جاتی ہیں ۔ان چٹانوں میں متعدد سمندری جانور بستے اور پروان چڑھتے ہیں ۔سائنس دانوں نےمرجانی چٹانوں کو بچانے کے لیے ایک خاص قسم کا روبوٹ تیا ر کیا ہے ۔اس کو فی الحا ل رینجر بوٹ نامی ڈرون آسٹریلیا کی گریٹ بیر یئر رِیف میں آزمایا جا رہا ہے ۔یہ مرجانی چٹانوں کا محافظ بنتے ہوئے اس کی سب سے بڑی دشمن کر ائون آف تھورن ساری اسٹار فشز کو ختم کر دیتا ہے ۔اگر چہ تھورن اسٹار فش عام حالات میں مرجانی چٹانوں کا حصہ ہوتی ہیں لیکن یہ بہت آسانی سے مرجانی چٹانوں کو چٹ کر جاتی ہیں ،جس کے باعث کورال رِیف تیزی سے تباہ ہورہے ہیں۔ 

ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جس تیزی سے کورال تباہ ہورہے ہیں ،اس میں 40 فی صد کردار کرائون آف تھورن اسٹارفش کاہے۔ماہرین نے اس روبوٹ کو ’’ٹر منیٹرکا نام دیا ہے ۔ ایک تار کے ذریعے کنٹرول ہونے والا ٹرمنیٹر ڈرون مرجانی چٹانوں پر رینگتی ہوئی اسٹار فش کو 99 فی صد درستی تک شناخت کرتا ہے ۔بعدازاں مچھلی میں نمک بھرا محلول داخل کرتا ہے ،جس سےمچھلی 48گھنٹوں میں مر جاتی ہے ۔ماہرین کے مطابق ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد یہ روبوٹ 8 گھنٹے تک بآسانی پانی کے اندر کا م کرتا رہتا ہے ،جو انسانی استعداد سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین