• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیم منصوبوں کی نگرانی خود کرسکتا ہوں ، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ وہ دیا میر بھاشا اور مہمندڈیمز کے منصوبوں کی خود نگرانی کرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو بڑے ڈیموں سمیت صرف 185 ڈیمز ہیں، بھارت میں 5ہزار اور چین میں 4ہزار بڑے ڈیموں سمیت 84ہزار ڈیمز ہیں، ہمیں پاکستان کو درپیش پانی کے بحران سے بچانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں انہوں نےواپڈا سے متعلقہ امور اور جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نےسوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے چیئرمین واپڈا پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی جلد تعمیر پر زور دیا ہے۔

عمران خان نےکہاکہ پاکستان میں 45 ملین ایکٹر فٹ پانی آتا ہے، جس کا 80 فیصد 3ماہ میں آتا ہے،باقی 20فیصد پانی 9ماہ کے دوران آتا ہے۔

تازہ ترین