• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں موجود 8بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضافی گاڑیوں کی نیلامی کے بعد 4 ہیلی کاپٹر بھی نیلام کریں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مزید لکھا کہ نیلام کیے جانے والےیہ 4ہیلی کاپٹر کسی کے زیر استعمال نہیں جو کہ کیبنٹ ڈویژن کے پاس موجودہیں۔


اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس میں موجود 8 بھینسیں بھی فروخت کی جائیں گی جو نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھیں تھیں۔

واضح رہے عمران خان نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ ایوانِ وزیر اعظم کی 88 لگژری گاڑیوں کو نیلام کر دیں گے، تاہم اشتہار میں 59 گاڑیاں ہی ایسی ہیں جنھیں لگژری گاڑیاں قرار دیا جا سکتا ہے جبکہ ان میں کئی بہت پرانی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کفایت شعاری کی مہم کے آغاز کے طور لگژری گاڑیوں کے نیلامی کا اعلان کیا گیا تھا۔

تازہ ترین